23 جولائی 2013 - 19:30
ترکی، حکومت مخالف مظاہرین گرفتار

ترکی میں حکومت مخالف احتجاج کرنے والوں کی گرفتاری کاسلسلہ جاری ہے۔ ترک پولیس نے مزید پندرہ افراد کو سامان داغ اور انطاکیہ شہروں سے گرفتار کرلیا ہے۔

ابنا: شہر حاتاي میں تیس افراد کو گرفتار کیا گيا ہے ۔ حاتاي شہر، شام کے ساتھ سرحدی علاقے پر واقع ہے۔شہر حاتای میں پولیس نے مظاہرین کے خیمے اکھاڑدیئے اور تین افراد کو گرفتار کرلیا۔ادھر استنبول میں بھی تیس افراد کو گرفتار کرلیا گيا ۔ عینی شاہدین کے مطابق ترک پولیس، مظاہروں کی تصویروں کا تجزیہ کرکے مظاہروں میں شرکت کرنے والوں کو گرفتار کررہی ہے۔

.......

/169